نیویارک،16جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بر اعظم ایشیا میں الیکٹرانک کوڑا بہت تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایشیا میں اِس طرح کے کوڑے کرکٹ میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران تریسٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ اِس خطے میں لوگوں کی قوت خرید میں ہونے والا اضافہ ہے۔ اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اِس کوڑے کے ماحول اور انسانوں کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ایشیا کے بہت سے ممالک میں اس طرح کے کوڑے کو ٹھکانے لگانے یا اسے دوبارہ سے قابل استعمال بنانے کے مناسب طریقے موجود نہیں ہیں۔ سب سے زیادہ الیکٹرانک کوڑا ہانگ کانگ پیدا کرتا ہے۔